19 دسمبر، 2023، 11:46 PM

ایران خواتین کی باسکٹ بال رینکنگ میں آگے نکل گیا

ایران خواتین کی باسکٹ بال رینکنگ میں آگے نکل گیا

ایران کی خواتین باسکٹ بال ٹیم ورلڈ رینکنگ میں دو درجے ترقی کر کے 66 ویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، خواتین کی باسکٹ بال رینکنگ میں کینیڈا، سلووینیا، جاپان، فن لینڈ، کروشیا، مالی اور سربیا بھی اپنی پوزیشن بہتر کرچکے ہیں تاہم امریکا اب بھی FIBA کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

میڈرڈ میں FIBA U19 خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ 2023 میں سب سے زیادہ میچ جیتنے والی امریکی ٹیم پہلی پوزیشن پر رہی۔ انہوں نے میزبان اسپین کے خلاف ریکارڈ توڑ 7,000 کراؤڈ کے سامنے اپنا اعزاز برقرار رکھا۔

عالمی رینکنگ میں امریکی پوائنٹس کی تعداد 830.2 ہے یہ پوائنٹس FIBA U16 کی خواتین کی امریکی چیمپئن شپ 2023 میں ان کی جیت سے بھی بڑھ گئے ہیں جہاں انہوں نے لگاتار ساتواں ٹائٹل جیتا تھا۔

726.2 پوائنٹس کے ساتھ فرانس نے FIBA U19 خواتین کے باسکٹ بال ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل میں جگہ بنا کر دوسری پوزیشن برقرار رکھی۔ فرنچ ٹیم ترکی میں ہونے والی FIBA U18 ویمنز یورپین چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی پہنچی اور ٹرافی اپنے نام کرلی۔

ایران 177.1 پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں 66ویں نمبر پر آگیا ہے۔

News ID 1920707

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha