مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ نامعلوم افراد میں فلسطینی شہر نابلوس کے جنوب میں صہیونی گشتی ٹیم پر فائرنگ کردی۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی فوج نے کہا ہے کہ اس کی گشتی ٹیم پر فائرنگ کی گئی ہے۔ واقعے کے بعد جائے وقوعہ کی طرف مزید اہلکاروں کو روانہ کیا گیا ہے اور شہر میں داخل ہونے کے راستوں کو بند کرکے تلاشی لی جارہی ہے۔
دوسری جانب عبرانی ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اتوار کی علی الصبح فلسطینی مقاومتی جوانوں نے جنین میں صہیونی ڈرون طیاروں پر فائرنگ کی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس سے ملنے والی خبروں کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز نے قلندیا کیمپ پر دھاوا بول دیا اور ایک فلسطینی کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والے سلیمان ابوغوش شہید حسین ابوغوش کے بھائی ہیں جنہوں نے جنوری میں صہیونیوں فوجیوں پر گاڑی چڑھادی تھی۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ نے جنین میں بھی اسرائیلی فوجیوں کے چھاپوں اور فلسطینوں کی گرفتاری کی خبر دی ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بیت المقدس اور غرب اردن میں صہیونیوں کے خلاف کاروائی کے 19 واقعات پیش آئے ہیں جن میں تین میں سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی۔
آپ کا تبصرہ