18 جون، 2023، 6:50 PM

ایران اور ازبکستان کے درمیان 10 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور ازبکستان کے درمیان 10 اہم مفاہمتی دستاویزات پر دستخط

ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام نے دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں مختلف شعبوں میں تعاون کی 10 دستاویزات پر دستخط کئے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور ازبکستان کے اعلی حکام نے جن شعبوں میں تعاون کی دستاویزات پر دستخط کئے ان میں ترجیحی تجارت، نقل و حمل، ٹرانزٹ، دوا، مشترکہ آزاد علاقوں کا قیام، سائنس و ٹیکنالوجی اور زرعی شعبے شامل ہیں جن کی دستاویزات پر دونوں ملکوں کے صدور کی موجودگی میں دونوں ممالک کے اعلی حکام نے دستخط کئے۔

یاد رہے اس سے قبل ایران کے صدر نے تہران پہنچنے پر ازبکستان کے صدر کا باضابطہ طور پر استقبال کیا۔ صدر رئیسی سید ابراہیم رئیسی نے اتوار کو تہران کے سعد آباد تاریخی ثقافتی کمپلیکس میں ازبکستان کے صدر شوکت میر ضیایف کا سرکاری طور پر استقبال کیا۔

News ID 1917272

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha