18 جون، 2023، 10:53 AM

ازبکستان کے صدر ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

ازبکستان کے صدر ایران کے 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے

ازبکستان کے صدر میرضیایف ایرانی صدر کی دعوت پر ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ازبکستان کے صدر میرضیایف ایرانی صدر کی دعوت پر ایک اعلیٰ سطحی وفد کی سربراہی میں ایران کے دو روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

ایرانی وزیر عباس علی آبادی نے معزز مہمان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا۔ ازبک صدر ایرانی صدر سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، دوطرفہ سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی روابط زیرغور آئیں گے۔

کابینہ کے ارکان، اعلیٰ حکومتی حکام اور تاجروں پر مشتمل اعلیٰ سطح کا ایک وفد ازبک صدر کے ہمراہ ہے۔

News ID 1917265

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha