17 جون، 2023، 6:50 PM

ایران اور سعودی عرب دونوں خطے کے اہم ممالک ہیں/تہران کے دورے سے خوشی ہوئی، سعودی وزیر خارجہ

 ایران اور سعودی عرب دونوں خطے کے اہم ممالک ہیں/تہران کے دورے سے خوشی ہوئی، سعودی وزیر خارجہ

ایرانی وزارت خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے ایرانی حکومت اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں خطے کے اہم ممالک ہیں اس لیے دونوں کے تعلقات کی بحالی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے باب کھلیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں سعودی وزیرخارجہ نے ایرانی حکومت اور وزارت خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب دونوں خطے کے اہم ممالک ہیں اس لیے دونوں کے تعلقات کی بحالی بہت اہمیت رکھتی ہے۔ان اقدامات سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے باب کھلیں گے۔

انہوں نے کہا ایرانی صدر کو سعودی شاہ کا سلام اور پیغام پہنچاوں گا اور ان کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو حجاج بیت اللہ کی میزبانی پر فخر ہے ۔ سعودی حکومت حجاج کی خدمت رسانی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ ہم ایرانی حاجیوں کو سرزمین وحی میں آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

آخر میں سعودی وزیرخارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات بحال ہونے سے عالم اسلام اور خطے پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ دونوں ممالک مشترکہ اور باہمی تعاون سے خطے کی سیکورٹی اور اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ دونوں ملکوں کے درمیان وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے عدم پھیلاو جیسے معاملات پر تعاون اور ہمکاری کی ضرورت ہے۔

News ID 1917253

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha