17 جون، 2023، 5:23 PM

جہاد اسلامی کے سربراہ کی ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ سے ملاقات؛

فلسطین کی آزادی کا واحد حل استقامت اور مزاحمت ہے

فلسطین کی آزادی کا واحد حل استقامت اور مزاحمت ہے

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد النخالہ نے کہا کہ استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ہی فلسطین اور بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کیا جاسکتا ہے۔ 5روزہ جنگ نے ثابت کیا کہ اسرائیل رو بزوال اور مقاومتی تنظیمیں مزید مضبوط ہورہی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مقاومتی تنظیم تحرکی جہاد اسلامی کے سربراہ زیاد النخالہ نے ایک وفد کے ہمراہ تہران میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ علی اکبر احمدیان سے ملاقات کی اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران احمدیان نے کہا کہ فلسطینی عوام مخصوصا تحریک جہاد اسلامی کی جدوجہد قابل تحسین ہے۔ استقامت اور مزاحمت کے ذریعے ہی فلسطین اور بیت المقدس کو غاصب صہیونیوں کے چنگل سے آزاد کیا جاسکتا ہے۔ 5روزہ جنگ نے ثابت کیا کہ اسرائیل رو بزوال اور مقاومتی تنظیمیں مزید مضبوط ہورہی ہیں۔

کونسل کے سربراہ نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام اور مقاومتی تنظیموں کی حمایت ایران کی پالیسی ہے۔ ایران اس پالیسی پر عمل کرنے کو اپنے لیے فخر سمجھتا ہے۔ آج مقبوضہ فلسطین میں مقاومتی تنظیمیں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقاومت کی توسیع سے غاصب صہیونیوں کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ اسرائیل مقاومتی تنظیموں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرکے ایک دوسرے سے دور کرنا چاہتا ہے۔ اس سلسلے میں انتہائی احتیاط اور ہوشیاری سے کام لینا چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں مزاحمت اور مقاومت شروع ہونا نیک شگون ہے اور صہیونی حکومت کے خلاف نیا محاذ کھل جائے گا۔

احمدیان نے کہا کہ فلسطین کے حالات سے خطے کے ممالک کو سبق لینا چاہئے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنا کسی مسئلے کا حل نہیں ہے بلکہ عرب ممالک اور امت مسلمہ سے دور ہونے کی وجہ ان ممالک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔ ملاقات کے دوران تحریک جہاد اسلامی کے سربراہ نے فلسطینی عوام کی حمایت اور امداد پر ایران کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں ایرانی سلامتی کونسل کے سربراہ کو بریفنگ دی۔
 

News ID 1917245

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha