مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صہیونی حکومت کے اقدامات کی تحقیق کرنے والے اقوام متحدہ کی کمیٹی نے انتباہ جاری کیا ہے کہ صہیونی حکومت مغربی کنارے کا کنٹرول اپنے ہاتھوں میں لینے کی سازش کررہی ہے۔ اس منصوبے کے تحت صہیونی وزیر برائے شہری امور اس علاقے کی دیکھ بھال کا ذمہ دار ہوگا۔
کمیٹی نے اپنے بیان میں تاکید کی ہے کہ صہیونی حکومت نے گذشتہ 55 سالوں کے دوران منظم منصوبہ بندی کے ساتھ فلسطینی عوام کے حقوق کو پامال کیا ہے۔اسرائیل کے اکثر منصوبے نسل پرستی پر مبنی ہیں۔ کمیٹی نے مقبوضہ علاقوں کے دورے اور مختلف منصوبوں کا جائزہ لینے کے بعد اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ فلسطینی علاقوں کا اسرائیل سے الحاق بین الاقوامی قوانین کے لحاظ سے ممنوع ہے۔ اس اہم اور بنیادی مسئلےپر عالمی برادری کو خاموش نہیں بیٹھنا چاہئے ۔
آپ کا تبصرہ