15 جون، 2023، 2:49 PM

فلسطین، صہیونیوں کی مسجد اقصی پر جارحیت اور فلسطینیوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری

فلسطین، صہیونیوں کی مسجد اقصی پر جارحیت اور فلسطینیوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری

مغربی کنارے کے علاقوں سے کئی فلسطینیوں کو صہیونی سیکورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ فلسطینی قیدیوں کے امور کی تنظیم کے مطابق جنین کے جنوب مغربی قصبے یعبد میں غاصب صہیونی افواج نے کاروائی کرکے تین فلسطینی جوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ اس قصبے کو مسلسل دوسری بار محاصرے میں لیا گیا تھا جس کے بعد فلسطینیوں اور صہیونی سیکورٹی  فورسز کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ تصادم میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی کوئی خبر نہیں ہے۔

علاوہ ازین جنین  شہر میں صہیونیوں کےگھر گھر چھاپے کے دوران دو فلسطینی بھائیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ غاصب فورسز نے گھروں کی چھتوں پر جاکر نہتے لوگوں پر آنسو گیس کے گولے فائر کئے اور دو بھائی محمد اور ضیا ترکمان کو گرفتار کرلیا۔

فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کی پالیسی کے تحت صہیونیوں نے بیت المقدس اور نابلوس میں بھی تین مزید فلسطینی جوانوں کو گرفتار کرلیا۔ اسی سلسلے کے تحت  صہیونی بحری اہلکاروں نے غزہ کی پٹی میں ماہی گیری کے دوران پانچ فلسطینی بے گناہ ماہی گیروں کو محاصرے میں لے گر گرفتار کرلیا ہے۔ اس دوان فریقین کے درمیان تصادم بھی ہوا جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی ماہی گیر زخمی ہوا۔

دراین اثناء مسجد اقصی پر صہیونی کی جارحیت جاری ہے۔ تازہ ترین واقعے کے مطابق 176 صہیونیوں نے اسرائیلی فوج کے تعاون سے مسجد کی عمارت پر دھاوا بول دیا اور مسجد کی بے حرمتی کی۔

News ID 1917204

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha