23 جون، 2023، 11:38 AM

پاکستان اور ایران کا حجاج اور زائرین کی سہولت کیلئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور

پاکستان اور ایران کا حجاج اور زائرین کی سہولت کیلئے تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر زور

مکہ مکرمہ میں ایرانی حج مشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب سے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مکہ مکرمہ میں ایرانی حج مشن کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین سید عبدالفتاح نواب سے مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے وزیر سینیٹر طلحہ محمود نے ملاقات کی۔ وفود کی سطح پر اس ملاقات میں پاک ایران تجارت، نئی زیارت پالیسی کے تحت زائرین کی ایران میں آمد و رفت کیلئے پاک ایران باہمی یاداشت پر دستخط، روٹ مکہ پراجیکٹ میں ایران کی شمولیت اور حج کے دیگر امور پر بہترین سعودی انتظامات زیر بحث آئے۔

تفصیلات کے مطابق، پاکستان اور ایران نے زائرین کی سہولت کیلئے تعاون کو مزید بڑھانے اور سرحدی تجارت کے ذریعے اقتصادی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے جس کا مقصد اپنے اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ زائرین کیلئے ایک ہموار اور باسہولت تجربہ فراہم کرنا ہے۔

News ID 1917354

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha