4 جون، 2023، 2:28 PM

پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان جانبحق

پاک فوج کا ٹرک بےقابو ہوکر دریائے نیلم میں گرگیا، 4جوان جانبحق

وادی نیلم کے علاقہ چانگن میں پاک فوج کا ٹرک بے قابو ہو کر دریائے نیلم میں گرنے سے چار جوان جانبحق ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ نیلم پولیس کے مطابق شاہراہ نیلم پر چانگن میں پاک فوج کا مال بردار ٹرک ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں گر کر دریائے نیلم میں ڈوب گیا۔

اطلاع ملتے ہی مسلح افواج اور سول ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور فوری امدادی آپریشن شروع کیا، ڈوبنے والے چاروں جوانوں کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
مال بردار ٹرک بٹراسی سے منڈکرو جا رہا تھا۔

News ID 1916955

لیبلز