31 مئی، 2023، 7:09 PM

ایرانی فضائیہ بین الاقوامی میدان میں ایک عظیم طاقت بن چکی ہے

ایرانی فضائیہ بین الاقوامی میدان میں ایک عظیم طاقت بن چکی ہے

ایرانی ایئر ڈیفنس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے کہا کہ ایئر ڈیفنس فورس نے دفاعی شعبے میں نمایاں پیشرفت کی ہے اور اب بین الاقوامی میدان میں عظیم قوت بن چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی فضائیہ کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر امیر محمد یوسفی خوشقلب نے ملک بھر کے دفاعی یونٹس کے نیوز آفیسرز کے لیے پہلی نیوز رائٹنگ ورکشاپ میں انٹیلی جنس اور جہاد کے موثر کردار کا تذکرہ کیا۔ انہوں نے دشمن کی نفسیاتی کارروائیوں کو بے اثر کرنے کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ "باوار 373" میزائل دفاعی نظام ایران کے سائنسدانوں کی خود اعتمادی اور صلاحیتوں کی علامت ہے، جو روز بروز بڑھ رہی ہے۔ امر محمد یوسفی خوشقلب نے مزید کہا کہ میڈیا کی طرف سے فراہم کی جانے والی درست، بروقت اور شفاف خبریں، خاص طور پر عسکری میدان میں، لوگوں کو اطمینان اور حوصلہ دیتی ہیں۔

ایئر ڈیفنس فورس کے ڈپٹی کوآرڈینیٹر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ دشمن ہائبرڈ جنگ میں ورچوئل اسپیس اور میڈیا ٹولز کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرتا ہے، مزید کہا کہ دشمن جعلی اور منفی خبروں کے ذریعے تمام شعبوں میں رائے عامہ پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ذرائع ابلاغ میں فعال افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ اعلیٰ ذہانت کے ساتھ دشمنوں کی سازشوں کو بے اثر کریں۔

انہوں نے 8 سالہ مسلط کردہ جنگ سے لے کر اب تک فوج کے فضائی شعبے کی کامیاب کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ فضائیہ نے سنجیدہ عزم اور ارادے کے ساتھ دفاعی علوم کے میدان میں نمایاں پیش رفت کی ہے اور آج ایرانی فضائیہ بین الاقوامی سطح پر ایک عظیم طاقت بن چکی ہے۔

News ID 1916859

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha