مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے آج کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ایران اور افغانستان کی سرحدوں پر حالات پرسکون اور امن و امان قائم ہیں اور رفت و آمد بھی معمول کے مطابق جاری ہے۔ احمد وحیدی نے مزید کہا کہ ایران کے حکام کی حکمت عملی اور تدبیر نیز طالبان حکام کی بر وقت مداخلت کے نتیجے میں مشترکہ سرحدوں پر کشیدگی دور ہوگئی ہے اور اس وقت کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر داخلہ احمد وحیدی نے آج کابینہ اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں گے۔
News ID 1916852
آپ کا تبصرہ