25 مئی، 2023، 2:40 PM

خرمشہر 4 بلیسٹک میزائل کو کم ترین وقت میں لانچ کیا جاسکتا ہے، وزیر دفاع

خرمشہر 4 بلیسٹک میزائل کو کم ترین وقت میں لانچ کیا جاسکتا ہے، وزیر دفاع

بیلسٹک میزائل خرمشہر 4 کے حوالے سے ایرانی وزیر دفاع محمد رضا آشتیانی نے کہا کہ اس میزائل کی خصوصیت یہ ہے کہ کم ترین وقت میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر دفاع امیر محمد رضا آشتیانی نے بیلیسٹک میزائل خرمشہر 4 کی تقریب رونمائی کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے خرمشہر کی آزادی کی مناسبت سے مبارک باد پیش کی اور کہا کہ ایران دفاعی ٹیکنالوجی میں مسلسل پیشرفت کررہا ہے۔ خرمشہر 4 بلیسٹک میزائل اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ میزائل ہمارے سائنسدانوں کی شب و روز کوششوں کا نتیجہ ہے۔ یہ میزائل ریڈار کی نظروں سے اوجھل رہتے ہوئے نچلی سطح پر پرواز کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دو ھزار کلومیٹر تک مارکرنے کی صلاحیت والے اس میزائل میں مختلف نوعیت کے وار ہیڈ نصب کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے اس میزائل کی خصوصیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ خرمشہر 4 کو کم ترین وقت میں لانچ کیا جاسکتا ہے۔ دشمن جان لیں کہ ہم ملکی سرحدوں اور انقلاب اسلامی کے اقدار کی ہر ممکن طریقے سے حفاظت کریں گے۔ دشمن ہمیں ترقی اور پیشرفت سے روکنے میں ناکام ہوں گے۔

ہم ہر ملک کے ساتھ صلح اور آشتی کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ عالمی استکبار کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ 

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کی ذمہ داری ہے کہ مسلح افواج کی مختلف شعبوں میں ہر ممکن مدد کرے۔ ایران کو درپیش خطرات کے پیش نظر ہم اپنی مسلح افواج کو ہر طرح کے ہتھیاروں سے لیس کریں گے۔

News ID 1916708

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha