مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل میں رہبر انقلاب کے نمائندے سعید جلیلی نے ایران کی دفاعی خودمختاری پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی میزائل ترقیات قومی خوداعتمادی کا نتیجہ ہیں۔
انہوں نے ایران پر فوجی اور سائنسی شعبوں میں عائد وسیع پابندیوں کی تاریخ کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ ایک وقت تھا جب دشمن ایران کو خار دار تار بھی درآمد کرنے سے روک رہے تھے، لیکن آج وہی ممالک ایران کی ہائپرسونک میزائل صلاحیتوں پر پریشان ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل نہ صرف مقامی ٹیکنالوجی کا نتیجہ ہیں بلکہ قومی خودمختاری اور اقتدار کی علامت بھی ہیں۔ یہ دفاعی صلاحیت کسی غیر ملکی طاقت پر انحصار نہیں کرتی بلکہ ایرانی ماہر نوجوانوں کے علم اور فنی مہارت پر مبنی ہے۔
جلیلی نے دشمنوں کی جانب سے ایران کی ترقی کو روکنے کے لیے کی جانے والی مخاصمت آمیز کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جب دشمن ایران کی پیش رفت کو روکنے میں ناکام ہوئے تو انہوں نے سائنسدانوں اور علمی شخصیات کو قتل کرنا شروع کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ عوامی شرکت اور تعاون ہمیشہ سے ایران کی کامیابی کا بنیادی عنصر رہا ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ مختلف شعبوں میں اس سماجی اثاثے کو مضبوط اور برقرار رکھیں۔
جلیلی نے کہا کہ ایران کی ترقی قومی خوداعتمادی، عوامی شرکت اور مزاحمت سے جڑی ہوئی ہے، اور یہ راستہ بھرپور قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔
آپ کا تبصرہ