25 جولائی، 2023، 5:06 PM

حاج قاسم بلیسٹک میزائل جلد سپاہ پاسداران انقلاب کے حوالے کیا جائے گا

حاج قاسم بلیسٹک میزائل جلد سپاہ پاسداران انقلاب کے حوالے کیا جائے گا

وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار کے مطابق دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر حاج قاسم بیلسٹک میزائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزارت دفاع کے اعلی عہدیدار کے مطابق دفاعی صنعت کے قومی دن کے موقع پر حاج قاسم بیلسٹک میزائل سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے حوالے کیا جائے گا۔

ایرانی وزیر دفاع کے نائب سربراہ برائے صنعتی امور افشین نادری شریف نے منگل کے روز تہران میں ایرانی فوج اور سپاہ پاسداران کے بحری فلیٹ کو مقامی ابو مہدی کروز میزائل فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے موقع پر یہ اعلان کیا۔

شہید حاج قاسم میزائل ایک ایرانی ساختہ بیلسٹک میزائل ہے جس کی 20 اگست 2020 کو نقاب کشائی کی گئی تھی۔ اس میزائل کا نام لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی شہید کے نام پر رکھا گیا ہے جنہیں جنوری 2020 کے اوائل میں بغداد کے انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر امریکی ڈرون حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔

حاج قاسم میزائل کی رینج 1,400 کلومیٹر اور وزن 500 کلوگرام ہے۔ فتح 110 کی نئی سیریز کا یہ میزائل ڈیفنس سسٹم کو عبور کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

News ID 1918022

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha