مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین سے نقل کیا ہے کہ بحرینی معروف شیعہ عالم دین جامع مسجد امام صادق علیہ السّلام کے خطیب شیخ محمد سنقور کو الدراز نامی شہر سے آل خلیفہ کے حکام نے گرفتار کرلیا ہے تاہم ان کی گرفتاری پر عوام میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جامعه الوفاق بحرین نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیخ محمد سنقور کی گرفتاری سے قبل لکھا تھا کہ آل خلیفہ کی فوج نے شیخ محمد سنقور کے گھر کو گھیرے میں لے کر ان کے وارنٹ گرفتاری حوالے کر دیئے ہیں۔
جامعه الوفاق بحرین کے رہنما مجید میلاد نے کہا ہے کہ شیخ محمد سنقور ایک عظیم علمی اور اجتماعی شخص ہیں۔ ہم ان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ