22 مئی، 2023، 11:02 AM

پابندیوں کے باوجود ایران سمندری طاقت بن گیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

پابندیوں کے باوجود ایران سمندری طاقت بن گیا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

ایران نے دنیا کی حریت پسند اقوام کو پیغام دیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ملکی اور داخلی وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ترقی کرسکتے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی بحری جہاز کی جانب سے دنیا کے گرد چکر مکمل کرکے ملک آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے کہا کہ ایران خطے کی بڑی سمندری طاقت ہے۔جنوبی شہر بندر عباس میں ہونے والی تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بحری جہاز نے یہ کارنامہ انجام دے کر تاریخ رقم کی ہے۔ اس کارنامے کے بعد بین الاقوامی سطح پر ایران کے وقار میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

کنعانی نے کہا کہ سمندری طاقت کسی بھی ملک کے لئے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ایرانی بحریہ نے دنیا کے گرد کامیابی کے ساتھ چکر لگا کر دکھادیا ہے کہ ایران نے تمام سختیوں کو دور کرتے ہوئے ٹیکنالوجی کے میدان میں اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ سمندری سفر کے دوران بحری جہاز نے بخوبی دکھادیا کہ ہم نے سمندری صنعتی شعبے میں قابل قدر پیشرفت کی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نے دنیا کو دکھادیا ہے کہ امریکی غیرمنصفانہ پابندیوں کو شکست دی جاسکتی ہے۔ ہمارے اس کارنامے سے دنیا کی محکوم اقوام کے دلوں میں امید کی کرن پیدا ہوگئی ہے۔ ہمارے جوانوں نے دنیا کی حریت پسند اقوام کو پیغام دیا ہے کہ عالمی پابندیوں کے باوجود ملکی اور داخلی وسائل پر بھروسہ کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں ترقی کرسکتے ہیں۔

News ID 1916632

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha