21 مئی، 2023، 4:34 PM

ایرانی سرحدوں پر کسی بھی کارروائی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر اطلاعات

ایرانی سرحدوں پر کسی بھی کارروائی کا دندان شکن جواب دیا جائے گا، ایرانی وزیر اطلاعات

ایرانی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و امان کو متاثر کرنے کیلئے سرحدوں پر کسی بھی ناخوشگوار اقدام اور کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر اطلاعات حجت‌ الاسلام سید اسماعیل خطیب نے ملک بھر میں عوامی و انقلابی اور فوجی پراسیکیوٹرز کی 23 ویں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاصل شدہ دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال کے فسادات کے دوران، 200 سے زائد میڈیا ادارے، 35 تھنک ٹینکس اور درجنوں انٹیلیجنس سروسز اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف سرگرم تھیں۔

ایرانی وزیرِ اطلاعات نے مزید کہا کہ دشمنوں نے ایرانی قوم کے خلاف پچھلے سال کے فسادات میں جو میڈیا وار کی تھی، اسے ایرانی قوم نے اسلامی نظام اور ملک کی سیکورٹی اور انٹیلیجنس ایجنسیوں کے ساتھ مشترکہ کوششیں کر کے خاک میں ملا دیا۔

ایرانی وزارت اطلاعات کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے امن و امان کو متاثر کرنے کیلئے سرحدوں پر کسی بھی ناخوشگوار اقدام اور کارروائی کا، ایرانی مسلح افواج اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے فیصلہ کن اور دندان شکن جواب دیا جائے گا۔

News ID 1916625

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha