مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبرِ انقلاب نے ایرانی بحری فوج کے 86ویں بیڑے کے بہادر جوانوں کو ان کے شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر مبارکباد پیش کی ہے۔
رہبر انقلاب کے پیغام کا متن کچھ یوں ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
اسلامی جمہوریہ ایران کی بحری فوج کے 86ویں بیڑے کے بہادر جوانوں کو ان کے شاندار اور کامیاب سمندری سفر پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میرے پیاروں! اپنے ہی گھر میں خوش آمدید؛ کامیاب رہو۔
سیدعلی خامنهای
20/05/2023
واضح رہے کہ بحری فوج کا ۸۶ویں بیڑا 8 مہینے کے طویل سمندری سفر اور 65 ہزار کلومیٹر سے زیادہ سمندری راستہ طے کرنے کے بعد زمین کا ایک چکر مکمل کر کے ہفتے کے دن دوپہر سے پہلے بندر عباس پر آ کر رکا ہے۔
آپ کا تبصرہ