8 مئی، 2023، 4:09 PM

تحریک اسلامی حماس کا شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیر مقدم

تحریک اسلامی حماس کا شام کی عرب لیگ میں واپسی کا خیر مقدم

فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی عرب لیگ میں رکنیت کی دوبارہ بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شام کی عرب لیگ میں رکنیت کی دوبارہ بحالی کا خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطینی ویب سائٹ شہاب کی رپورٹ کے مطابق، آج علی الصبح، حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا ہے کہ ہم عرب یونین میں سوریہ کی اپنی نشست پر واپسی کے حوالے سے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے مؤقف کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان نے شام کے بحران کے جلد حل کی امید ظاہر کرتے ہوئے غیر ملکی استعماری تسلط پسندانہ نظریات کے خلاف اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کیلئے امت اسلامیہ کے تمام عناصر کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ ان میں سب سے اہم غاصب صہیونی حکومت کا توسیع پسندانہ منصوبہ ہے۔ واضح رہے کہ عرب لیگ کے رکن ممالک کے درمیان گزشتہ روز، شام کی لیگ میں واپسی پر اتفاق ہوا ہے۔

News ID 1916347

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha