19 جولائی، 2008، 9:57 AM

خطیب جمعہ تہران

ایران منصفانہ مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے

ایران منصفانہ مذاکرات کا خیر مقدم کرتا ہے

تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب نے ایران اور گروپ 1+5 کےدرمیان کل ہونے والے مذاکرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران منصفانہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تہران یونیورسٹی میں نماز جمعہ کے عارضی خطیب حجۃ الاسلام والمسلمین سید احمدی خاتمی نے ایران اور گروپ 1+5 کےدرمیان کل ہونے والے مذاکرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران منصفانہ مذاکرات کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ مذاکرات کو ثمر بخش بنانے کے لئے نیک نیتی کا ہونا بہت ضروری ہے اور ایرانی عوام نے دنیا پر واضح کردیا ہے کہ وہ اپنے حقوق سے ذرہ برابر بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے خطیب جمعہ نے کہا کہ ایرانی عوام پر رعب ودبدبہ قائم نہیں کیا جاسکتا ایرانی عوام امن پسند ہیں لیکن اگر دشمن ان کے خلاف کوئی جارحانہ اقدام کرے تو وہ اس کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے بھی آمادہ ہیں۔ سید احمدی خاتمی نے لبنانی قیدیوں کی اسرائیلی جیلوں سے آزادی کو حزب اللہ کی تاریخی فتح قراردیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

 

News ID 717975

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha