مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آج صبح صہیونی حکومت کے جارحانہ حملے میں القدس بریگیڈ کے دفاعی کونسل کے سیکریٹری شاکر الغنام، سیکورٹی کونسل کے رکن خلیل صلاح البحیتنی اور طارق محمد عزالدین شہید ہوگئے ہیں۔صہیونی اخبار یدیعوت آحارونوت نے ایک خبر دی ہے کہ گذشتہ روز صہیونی خفیہ ادارے شاباک کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں وزراعظم نتن یاہو نے مذکورہ کمانڈروں پر حملے کا حکم دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق صہیونی حکام نے مصری اعلی حکام کو بھی پہلے ہی اپنے منصوبے سے باخبر کردیا تھا۔ کمانڈروں کی شہادت کے بعد فلسطینی تنظیموں نے اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے اپنے کمانڈروں کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے۔ حماس نے اس حوالے سے کہا ہے کہ فسلطینی عوام اور مقاومتی تنظیمیں اپنے رہنماوں کا انتقام بخوبی لینا جانتے ہیں۔
یاد رہے کہ آج علی الصبح کو اسرائیلی طیاروں نے غزہ اور دوسرے مقامات پر حملے کر کے مقاومتی رہنماوں سمیت 9 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے۔
آپ کا تبصرہ