مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق باخبر ذرائع نے العربی الجدید اخبار کے ساتھ گفتگو میں اعلان کیا ہے کہ حماس کے دو سینیئر رہنما آج سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حماس کا وفد عمرہ بجا لانے کے علاوہ سعودی حکام سے ملاقات بھی کرے گا جس میں آپسی روابط کی بحالی سمیت مختلف اہم موضوعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی عرب دوہزار انیس میں دسیوں فلسطینی اور اردنی شہریوں کو فلسطین کی مزاحمتی تنظیموں کی حمایت و مدد کرنے کے الزام میں گرفتار کر کے جیل میں ڈال چکا ہے۔
حماس نے بتایا تھا کہ ساٹھ فلسطینی شہری سعودی عرب کی جیلوں میں قید ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ چند ماہ کے دوران فلسطینی مزاحمت کی حمایت کے الزام کے تحت گرفتار ہونے والے متعدد فلسطینی اور اردنی شہریوں کو آزاد کیا ہے۔
آپ کا تبصرہ