29 مارچ، 2023، 5:55 PM

پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان روس اور یوکرین تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے یوکرین کیلیے پاکستان کے نامزد سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کی ملاقات ہوئی، جس میں وزیر خارجہ نے نئی ذمہ داریوں پر میجر جنرل ریٹائرڈ نادر خان کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان روس اور یوکرین دونوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، پاکستان امن کو سپورٹ کرتا ہے اور مسئلے کا سفارتی حل چاہتا ہے۔

News ID 1915577

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha