1 مارچ، 2023، 6:07 AM

کراچی، فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

کراچی، فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی

غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب قائم مچھر مار کوائل بنانے والی فیکٹری میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی ، آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ گیا جبکہ علاقہ پولیس نے مذکورہ علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا۔

اس حوالے سے فائر بریگیڈ نے بتایا کہ آگ کی اطلاع 10 بجکر 10 منٹ پر ملی تھی جس پر فوری طور پر فائر بریگیڈ کا عملہ 5 گاڑیوں کے ہمراہ موقع پر روانہ کیا گیا اور آگ کی شدت کو دیکتھے ہوئے فائر بریگیڈ کی مزید 2 گاڑیوں کو موقع پر پہنچایا گیا۔حکام کا کہنا تھا کہ فیکٹری میں مچھر مار کوائل سمیت دیگر سامان تیار کیا جاتا ہے جبکہ فیکٹری میں موجود ملازمین کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا۔ فیکٹری میں کیمیکل کے علاوہ گیس سلنڈرز کی موجودگی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے ابتدائی طور پر سلنڈر کو پھٹنے سے خود بچانے کی کوشش کرتے ہوئے متعدد سلنڈر باہر نکالے۔

رات گئے تک فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی جدوجہد میں مصروف رہا۔ عملے کو آگ بجھانے کے دوران پانی کی کمی کا سامنا رہا جس کی وجہ سے واٹر باؤزر کو پانی بھر کر بھی لانا پڑا۔ آگ کی اطلاع ملنے پر سائٹ بی پولیس اور رینجرز کی نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جبکہ فیکٹری کی بجلی بھی منقطع کر دی گئی۔

News ID 1914978

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha