مہر خبررساں ایجنسی نے روس الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ حراستی مرکز میں کام کرنے والے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تارکین وطن حراستی مرکز میں لگنے والی آگ میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
اہلکار نے مزید بتایا کہ 100افراد بری طرح جھلس کر شدید زخمی حالت میں زیر علاج ہیں جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
تاحال آگ لگنے کی وجہ سامنے نہیں آئی۔ اس حراستی مرکز میں 100 سے زائد تارکین وطن اس آس میں رہ رہے ہیں کہ ان کی امیگریشن کی درخواستیں قبول ہوجائیں گی۔
خیال رہے کہ یہ حراستی مرکز امریکہ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے تارکین وطن کے لیے ایک اہم کراسنگ پوائنٹ ہے اور اکثریت نے گرفتار ہونے کے بعد پناہ کی درخواست دی ہوئی تھی۔
آپ کا تبصرہ