مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جکارتا میں واقع فیول اسٹوریج میں رات 8 بجے کے بعد آگ لگی۔آتشزدگی سے کچھ گھر بھی جلے اور قریبی رہائش پذیر شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، شہری گھروں سے سامان سمیٹ کر بھاگ نکلے۔
پرتمینا کے ترجمان نے کہا کہ ساڑھے 10 بجے آگ بجھا دی گئی تھی۔فیول اسٹوریج میں آگ بجھنے کے باوجود قریبی گھروں میں لگی آگ پر قابو نہیں پایا گیا تھا۔فائر فائٹنگ یونٹ کے مطابق مرنے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک بچے سمیت 50 افراد شدید زخمی ہیں۔جکارتا کے گورنر نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج کا خرچہ اٹھائے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آگ بھڑکتے ہی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔جکارتا کے مرکزی فائر اسٹیشن کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کیلئے 51 ٹرک روانہ کیے گئے تھے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ شہر کو ایندھن کی فراہمی متاثر نہیں ہو گی کیونکہ دوسرے ٹرمینلز سے ایندھن فراہم کیا جائے گا۔
کمپنی کے سی ای او نے آتشزدگی پر معذرت کی اور کہا کہ وہ آئندہ ایسے حادثات سے بچنے کیلئے اندرونی معاملات کو بغور دیکھیں گے۔
آگ لگنے والے فیول اسٹیشن میں 3 لاکھ لیٹر ایندھن ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔
آپ کا تبصرہ