مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 52ویں اجلاس میں شریک ایرانی وزیر خارجہ نے پیر کی رات انسانی حقوق کے ہائی کشمنر ولکر ترک سے ملاقات اور گفتگو کی۔
دونوں رہنماوں نے انسانی حقوق کے مسائل کے ساتھ ساتھ امریکہ کی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کی وجہ سے ایرانی عوام کے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے انسانی حقوق کے ہائی کشمنر کو انسانی حقوق کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے بنیادی موقف سے بھی آگاہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے انسانی حقوق کے مسائل پر بات چیت اور تعاون کے تسلسل پر بھی زور دیا۔
خیال رہے کہ جنیوا کے اس دورے میں امیر عبداللہیان کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کی انسانی حقوق کمیٹی کے سیکریٹری کاظم غریب آبادی اور وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی بھی موجود ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اب تک جنیوا میں انڈونیشیا، فن لینڈ، بیلجیم اور ناروے کے وزرائے خارجہ اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سے ملاقاتیں کی ہیں۔
آپ کا تبصرہ