مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے حوالے سے نقل کیاہےکہ ترکیہ میں 24 ہزار 617 اور شام میں 3 ہزار 574 افراد جان سے جا چکے ہیں۔
دوسری جانب ترک وزارت انصاف نے ناقص تعمیرات میں ملوث افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے جبکہ 12 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کے باعث ترکیہ میں 6 ہزار عمارتیں تباہ ہوئی ہیں جبکہ ہزاروں افراد زخمی ہوئے ہیں۔
عالمی ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں میں 2 کروڑ 60 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آپ کا تبصرہ