7 فروری، 2023، 1:52 PM

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ کا بڑا اعلان؛

آج میڈیا کے سامنے ایرانی فضائیہ کی طاقت کی ایک اور صلاحیت سے پردہ ہٹایا جائے گا

 آج میڈیا کے سامنے ایرانی فضائیہ کی طاقت کی ایک اور صلاحیت سے پردہ ہٹایا جائے گا

ایرانی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں میں فضائیہ کی طاقت کا منظر عام پر نہ لایا گیا ایک اور پردہ میڈیا کے سامنے منظر عام پر لایا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل محمد باقری نے اسلامی جمہوریہ اور انقلاب اسلامی کے بانی امام خمینی ﴿رہ﴾ کے ساتھ مسلح افواج کے کمانڈروں اور اعلیٰ حکام کے تجدید عہد کی تقریب سے خطاب کیا۔ 
خیال رہے کہ مذکورہ تقریب آج صبح انقلاب اسلامی کے چوالیسویں عشرہ فجر کی مناسب سے بانی انقلاب کے حرم مقدس میں منعقد ہوئی۔ 

جنرل باقری نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران کی طاقتور فضائیہ حالیہ برسوں میں اپنی قوت کو اچھی طرح سے مضبوط کرنے میں کامیاب رہی ہے، یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور ان شاء اللہ آئندہ چند گھنٹوں میں میڈیا کے سامنے اس فورس کی طاقت کا ایک اور منظر عام پر نہ لایا گیا پردہ اٹھایا جائے گا اور ایران کے معزز عوام اس طاقت کے مظاہرے سے مسرور جبکہ دشمن پیارے ملک ایران پر کسی بھی قسم کی جارحیت اور تجاوز کے خیال سے مایوس ہوجائیں گے۔

جنرل باقری نے انقلاب اسلامی کے ابتدائی دنوں میں ملک کی دفاعی طاقت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارے سازوسامان کا پانچ فیصد سے بھی کم اندرونی طور پر تیار کیا جاتا تھا لیکن آج اسلامی جمہوریہ کی دفاعی طاقت اور ڈیٹرنس پاور اس قدر بڑھ چکی ہے کہ وہ اپنی ضرورت کی 90 فیصد سے زیادہ  مصنوعات اور آلات خود تیار کر رہا ہے اور ہماری دفاعی مصنوعات اور آلات نے دنیا بھر میں بہت سے درخواست دہندگان بھی پیدا کر لیے ہیں۔

ایرانی مسلح افواج کے سربراہ نے کہا کہ  آج ہماری مسلح افواج کے درمیان دوستی، بھائی چارہ اور ہم آہنگی بہترین سطح پر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج صہیونی جلاد حکومت صرف لفظوں میں دھمکیاں اور بھڑکیاں مارتی ہے لیکن وہ جانتی ہے کہ اس کے پاس اپنی دھمکیوں کو عملی جامہ پہنانے کی طاقت نہیں ہے اور  مقاومتی محور کے ملکوں میں گھری ہوئی ہے جو کہ اسلامی انقلاب کی برکات میں سے ایک ہے۔

یہ خبر ابھی تکمیلی مراحل میں ہے، مزید تفصیلات بعد میں نشر کی جائیں گی۔۔۔۔

News ID 1914583

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha