مہر خبررساں ایجنسی نے نینو ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہیڈ کوارٹر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ گزشتہ سال ایران کی نینو مصنوعات کی مارکیٹ رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ عراق، ترکیہ اور لبنان تعمیرات کے شعبے میں ایرانی نینو مصنوعات کے سب سے بڑے برآمد کنندہ ملک تھے جبکہ ان کے بعد جارجیا اور افغانستان کا نمبر آتا ہے۔
عراق الیکٹرو آپٹکس کے شعبے میں ایرانی نینو ساختہ مصنوعات کی برآمدات کی اہم منزل ہے۔ ٹیکسٹائل کے شعبے میں عراق، پاکستان اور افغانستان بالترتیب جبکہ ادویات، طب اور حفظان صحت کے شعبے میں ترکیہ اور شام برآمدات کے اہم مقامات رہے ہیں جبکہ اس حوالے سے عراق تیسرے نمبر پر ہے۔
عراق کے بعد افغانستان میں طب اور ادویات کے شعبے میں ایرانی نینو مصنوعات کا بڑا برآمد کنندہ ہے۔ یہی صورتحال گاڑیوں اور آٹوموبائل کے شعبے میں بھی دیکھی جا سکتی ہے جہاں برآمد ہونے والی ایرانی نینو مصنوعات میں ترکیہ کا حصہ سب سے زیادہ ہے۔
مجموعی طور پر عراق اور ترکیہ گزشتہ سال ایرانی نینو ساختہ مصنوعات کی برآمد کے اہم اہداف تھے۔
کنسٹرکشن، آپٹو الیکٹرانکس، ٹیکسٹائل اور میڈیسن وہ چار صنعتی شعبے ہیں جن میں ایران میں تیار کی جانے والی نینو مصنوعات کی سب سے زیادہ برآمدات شامل ہیں۔ تقریباً چار ملین ڈالر کے برآمدی حجم کے ساتھ ٹیکسٹائل میں برآمدی منزل کے ممالک کے لحاظ سے سب سے زیادہ تنوع ہے اور اس شعبے کی نینو مصنوعات 20 سے زائد ممالک کو برآمد کی جا چکی ہیں۔
ٹیکسٹائل کے بعد، برآمدی مقامات میں سب سے زیادہ تنوع نینو آلات کی صنعت میں دیکھا جاتا ہے۔ لیکن آپٹو الیکٹرانکس، آٹوموبائل، تیل اور گیس کے شعبوں میں برآمدی منزل والے ممالک ایک یا دو ممالک تک محدود ہیں۔
در ایں اثنا ایران کے نینو ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ ہیڈ کوارٹر کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران میں تیار کی جانے والی نینو مصنوعات جنوبی کوریا، آسٹریلیا، چین سمیت یورپ اور لاتینی امریکہ کے پینتالیس ملکوں کو برآمد کی جارہی ہیں۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایران نے بروقت اقدام کرکے نینو ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے اور ایران عنقریب دنیا میں نینو مصنوعات برآمد کرنے والا بڑا ملک بن جائے گا۔
آپ کا تبصرہ