مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انقلاب اسلامی کے بعد ایران نے دیگر شعبوں کی طرح نینو ٹیکنالوجی میں بھی قابل قدر ترقی کرتے ہوئے دنیا میں اپنا لوہا منوایا ہے۔
مہر نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے نینو اور مائیکرو ٹیکنالوجی کمیٹی کے سیکریٹری عماد احمدوند نے کہا کہ ایران مختلف ممالک کو نینو مصنوعات برآمد کررہا ہے۔ تعمیرات اور ٹیکسٹائل کے شعبوں میں بالترتیب 21 اور 20 ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات قائم ہیں۔
انہوں نے مزید وضاحت کی کہ عراق کو نینو مصنوعات کی برآمد تقریبا تمام صنعتی شعبوں میں کی جاتی ہے۔ عراق، افغانستان اور جارجیا کو سب سے زیادہ نینو مصنوعات برآمد کی جاتی ہیں۔
احمدوند نے مزید بتایا کہ نینو مواد کے شعبے میں، ہندوستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات تین اہم ممالک ہیں۔ چین اور ہندوستان نینو کیمیکل مصنوعات کے سب سے بڑے خریدار ہیں۔ چین پہلے اور ہندوستان دوسرے نمبر پر ہے۔ جبکہ روس اور ترکی بالترتیب تیل اور پیٹرو کیمیکل شعبے میں ایران کے سب سے بڑے تجارتی شراکت دار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2023 میں ایران نے روس، امریکہ، برطانیہ، چین، جنوبی کوریا اور جرمنی جیسے ترقی یافتہ ممالک کو 1 ملین ڈالر سے زائد مالیت کے نینو آلات برآمد کیے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نینو ٹیکنالوجی کی بین الاقوامی سطح پر ترقی کے لیے کئی اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:
بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف ممالک کی یونیورسٹیوں، ٹیکنالوجی سینٹرز اور تحقیقاتی اداروں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط، برکس گروپ کے ایڈوانسڈ میٹریلز اور نینو ٹیکنالوجی ورکنگ گروپ میں شمولیت، ملائیشیا میں منعقدہ دوسرے نینو ٹیکنالوجی اولمپیاڈ میں ایرانی ٹیم کی شرکت اور بہترین ٹیم کا اعزاز حاصل کرنا، 15ویں بین الاقوامی نینو ٹیکنالوجی نمائش میں 8 ممالک کے نمائندوں کی میزبانی اور کوریا، چین اور جاپان میں نینو نمائشوں کے لیے ایرانی کمپنیوں کے وفود کے مطالعاتی دورے۔
آپ کا تبصرہ