7 فروری، 2023، 5:04 PM

ایران نے ایگل 44 کے ساتھ کروز میزائل عاصف کی بھی نقاب کشائی کی؛

عاصف کروز میزائل فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے صلاحیت رکھتا ہے

عاصف کروز میزائل فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے صلاحیت رکھتا ہے

ایران نے پہلی مرتبہ اپنے عاصف کروز میزائل کی نقاب کشائی کی جو فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل محمد باقری کے ایرانی فضائیہ کے زیر زمین فضائی بیس ایگل 44 کے دورے کے دوران پہلی بار فضا سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل ’’عاصف‘‘ کی  بھی رونمائی کی گئی۔

عاصف کروز میزائل ایرانی فضائیہ کے سخو 24 فائٹر جیٹ پر نصب کیا جاتا ہے اور طویل فاصلے سے اور دشمن کے دفاعی حلقوں سے باہر اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔میڈیا میں نشر کی گئی رپورٹ کے مطابق ابھی تک عاصف کروز میزائل کی رینج اور مزید صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلات منظر عام پر نہیں لائی گئی ہیں۔

News ID 1914587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha