7 فروری، 2023، 2:01 PM

ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری روس کے لیے روانہ

ایران کی نیشنل سیکورٹی کونسل کے سیکریٹری روس کے لیے روانہ

ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ماسکو میں علاقائی سلامتی کے حوالے سے ہونے والے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے روس روانہ ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم انقلاب کے نمائندے اور ایران کی سپریم نیشنل سیکورٹی کونسل کے سکریٹری ایڈمرل علی شمخانی آج صبح علاقائی سلامتی کے ڈائیلاگ کے لئے ہونے والے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لئے تہران سے ماسکو کے لیے روانہ ہوئے۔ یاد رہے کہ مذکورہ اجلاس بدھ کے روز کو روسی دارالحکومت ماسکو میں ہو گا

اس اجلاس جس میں افغانستان کے پڑوسی ممالک کے قومی سلامتی کے اداروں کے سیکرٹریز، مشیر اور نمائندے کریں گے، افغانستان کی سیاسی، اقتصادی اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

اجلاس کی سائڈ لائن پر ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری اپنے بعض ہم منصبوں سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گے اور دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس دورے کے دوران ایڈمرل شمخانی ایرانی اور روسی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹریز کے مشترکہ اجلاسوں کے تسلسل میں اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ایک اور ملاقات بھی کریں گے جس میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ اقتصادی، ٹیکنالوجی اور تجارتی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ یاد رہے کہ پچھلا مشترکہ اجلاس رواں سال روسی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری پیٹروشیف کے دورہ ایران کے دوران ہوا تھا۔ 

ایرانی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری روسی فیڈریشن کے بعض دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

یاد رہے کہ علاقائی سلامتی کے ڈائیلاگ کے لئے اجلاسوں کا سلسلہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اقدام پر شروع کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ علاقائی سلامتی کے مذاکرات کے پہلے اور دوسرے اجلاس کی میزبانی اسلامی جمہوریہ ایران نے تہران میں کی تھی جبکہ تیسرے اور چوتھے اجلاس کی میزبانی بھارت اور تاجکستان نے کی تھی۔

News ID 1914584

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha