22 جنوری، 2023، 12:24 PM

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستانی وزیرِ اعظم کی مذمت

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، پاکستانی وزیرِ اعظم کی مذمت

پاکستانی وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سوئیڈن میں قرآنِ پاک کی بے حرمتی کے گھناؤنے واقعے کی مذمت کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بےحرمتی کے گھناؤنے واقعے کی پُرزور مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سوئیڈن میں دائیں بازو کے انتہاپسند کے گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا یہ بھی کہنا ہے کہ آزادیٔ اظہار کا لبادہ مسلم مذہبی جذبات مجروح کرنے کے لیے استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

واضح رہے کہ اس حوالے سے دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا تھا کہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا اظہارِ رائے کی آزادی میں نہیں آتا۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انسانی حقوق کے علم بردار لوگوں کو تشدد پر نہ اکسانے کی ذمے داری نبھائیں

News ID 1914312

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha