7 اپریل، 2025، 11:01 AM

فلسطینیوں پر مظالم کا اثر، ہزاروں صیہونی فوجی شدید ذہنی و نفسیاتی بیماری میں مبتلا

فلسطینیوں پر مظالم کا اثر، ہزاروں صیہونی فوجی شدید ذہنی و نفسیاتی بیماری میں مبتلا

فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کرنے والے اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں ذہنی و نفسیاتی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی علاقوں میں تعیینات اسرائیلی فوجی اہلکاروں میں ذہنی و نفسیاتی بحران میں خطرناک حد تک اضافہ ہورہا ہے۔

صیہونی وزارت جنگ کے نفسیاتی شعبے نے اعلان کیا ہے کہ جنگ کے آغاز سے اب تک 16 ہزار 500 صیہونی فوجیوں میں نفسیاتی اور ذہنی بیماریوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ان میں سے 7 ہزار 300 فوجی شدید نفسیاتی و ذہنی دباؤ میں مبتلا ہیں اور مختلف علاج کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

اسرائیل کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ یعقوب نیگل نے بھی خبردار کیا ہے کہ صیہونی فوج میں افرادی قوت کا بحران شدت اختیار کرتا جارہا ہے خصوصا طوفان الاقصی کے بعد یہ مسئلہ مزید سنگین ہوچکا ہے۔

News ID 1931672

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha