8 جنوری، 2025، 11:21 PM

غزہ جنگ کے دوران 54 ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی عارضوں کا شکار ہوگئے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

غزہ جنگ کے دوران 54 ہزار اسرائیلی فوجی نفسیاتی عارضوں کا شکار ہوگئے، صیہونی میڈیا کا اعتراف

صیہونی رجیم کے میڈیا ذرائع نے قابض فوج پر غزہ جنگ کے اثرات کا جائزہ لیتے ہوئے ہوئے تہلکہ خیز انکشافات کئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے میڈیا ذرائع نے جارح فوج پر غزہ جنگ کے نتائج کی طرف اشارہ کیا ہے۔

"اسرائیل ہیوم" نے لکھا ہے کہ نفسیاتی معالجے اور طبی امداد کی فاونڈیشن"نتال" کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ سے پتہ چلتا ہے کہ 2024 کے دوران اسے سائیکو تھراپی کے لیے تقریباً 54 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں سے 60 فیصد کا تعلق فوجی اہلکاروں سے تھا۔

اس رپورٹ کے مطابق میں مذکورہ درخواستوں میں صیہونی فوجیوں کی طرف سے جنگ کے بعد ممکنہ نفسیاتی عارضوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صہیونی فوجی اپنے مشن سے واپس آنے کے بعد شدید ذہنی تناو اور جذباتی مسائل کا شکار ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ ان میں سے اکثر خودکشی کر لیتے ہیں۔

40 سالہ الیران میزراحی ان فوجیوں میں سے ایک ہے جو اپنے خاندان کے افراد کے مطابق غزہ میں اپنے پہلے مشن سے واپس آنے کے بعد شدید ڈپریشن کا شکار ہوگیا تھا۔ وہ پہلی بار لڑائی کے لیے تعینات کیے جانے کے چھ ماہ بعد، پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (PTSD) کا شکار ہوگیا تھا، مرزاحی نے دوبارہ تعینات کئے جانے کے خوف سےخودکشی کرلی۔

News ID 1929431

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha