9 جنوری، 2025، 10:00 AM

جنوبی لبنان، صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر دھماکہ

جنوبی لبنان، صہیونی فوج کے حملوں کے نتیجے میں کئی مقامات پر دھماکہ

صہیونی فوج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جنوبی لبنان پر دوبارہ بمباری کی ہے جس سے کئی مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ اور صہیونی حکومت کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی کے باوجود صہیونی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔

تازہ ترین واقعے میں اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے میں واقع قصبہ کفرکلا پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں شدید دھماکہ ہوا ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز جنوبی لبنان کی مشرقی سرحدوں کے مختلف مقامات تک سنی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے حملوں کی وجہ سے جنوبی لبنان کے دوسرے قصبے "عیتا الشعب" میں بھی تین دھماکے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ لبنان کے ساتھ 27 نومبر 2024 کو ہونے والے جنگ بندی معاہدے کے بعد سے اب تک 401 مرتبہ اس معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

News ID 1929435

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha