27 مئی، 2025، 8:47 AM

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں دراندازی، 100 میٹر تک پیش قدمی

اسرائیلی فوج کی جنوبی لبنان میں دراندازی، 100 میٹر تک پیش قدمی

صہیونی فوج نے لبنان پر زمینی جارحیت کرتے ہوئے سرحد کے اندر 100 میٹر پیشقدمی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے بعض علاقوں میں زمینی دراندازی کرتے ہوئے لبنانی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔

المیادین چینل کے مطابق اسرائیلی فوج کے پیدل دستے جنوبی سرحد عبور کرتے ہوئے لبنانی علاقے میس الجبل کے مشرقی حصے میں تقریباً 100 میٹر اندر تک داخل ہوچکے ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف لبنان کی قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے بلکہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کی بھی کھلم کھلا توہین ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی زمینی فوج تاحال میس الجبل کے مشرقی علاقے میں پیش قدمی جاری رکھے ہوئے ہے، تاہم اس کارروائی کے اصل مقاصد کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

ماہرین کے مطابق یہ حرکت اسرائیل کی جانب سے لبنان کے خلاف جاری اشتعال انگیزی اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی کا تسلسل ہے۔

News ID 1932996

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha