9 جنوری، 2025، 12:52 PM

امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر دوبارہ حملہ

امریکہ اور برطانیہ کا یمن پر دوبارہ حملہ

امریکہ اور برطانیہ نے یمن کے مختلف صوبوں میں عوامی مقامات اور سول تنصیبات کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی اور برطانوی افواج نے یمن کے مختلف صوبوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شمالی صوبہ عمران کے حرف سفیان ضلع کو تین بار جبکہ مغربی یمن کے صوبہ الحدیدہ میں واقع اللحیہ ضلع کو ایک بار امریکی اور برطانوی جنگی طیاروں نے فضائی حملوں کا نشانہ بنایا۔

یمنی چینل المسیرہ نے خبر دی ہے کہ امریکی اور برطانوی اتحاد نے دو بار صنعاء صوبے کے علاقے جربان کو بھی بمباری کا نشانہ بنایا ہے۔

حملوں کے بعد امریکی وزارت دفاع نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ امریکی فضائیہ نے یمن کی مسلح افواج کے مرکزی کمانڈ کو ہدف بنایا ہے۔

پینٹاگون کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہم نے چند گھنٹے قبل یمن میں انصاراللہ کی مرکزی کمانڈ اور دو تنصیبات پر بمباری کی ہے۔

News ID 1929437

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha