مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انصاراللہ یمن نے انتباہ کیا ہے کہ صہیونی جارحیت ختم نہ ہوئی تو کارروائیاں مزید تیز ہوں گی اور مقبوضہ فلسطین کے اندر بڑے اور اہم اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔
انصار اللہ کے اعلی رہنما نے کہا کہ دشمن کے جنگی طیاروں نے صنعا میں گنجان آباد علاقوں پر بمباری کی جو کہ کھلا جنگی جرم ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یمن کے پاس وہ ہتھیار موجود ہیں جو ابھی تک دنیا نے دیکھے نہیں، اور اگر امریکہ کی شمولیت ان حملوں میں ثابت ہوگئی تو یمنی افواج براہِ راست امریکی مفادات کو بھی نشانہ بنائیں گی۔
آپ کا تبصرہ