مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، بشار الاسد کی قانونی حکومت کو ختم کرکے دمشق پر قبضے کے بعد الجولانی کی زیرقیادت تکفیری دہشت گرد تنظیم تحریر الشام پر مختلف ممالک کی جانب سے عائد پابندیاں ختم اور تعلقات بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں تکفیری گروپ ہیئت تحریر الشام کے حوالے سے اپنے مؤقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس وقت ایسی حالت میں نہیں ہیں کہ اس گروپ کی درجہ بندی کے بارے میں کچھ فیصلہ کرسکیں۔
یاد رہے کہ گذشتہ سال یکم دسمبر کو امریکی سفارتی وفد نے دمشق میں ہیئت تحریر الشام کے رہنماؤں سے ملاقات کی تھی۔ ملاقات کے نتیجے میں واشنگٹن نے تکفیری گروہ کے سربراہ احمد الشرع المعروف ابو محمد الجولانی کی گرفتاری یا معلومات فراہم کرنے پر مقرر 10 ملین ڈالر کے انعام کو منسوخ کردیا تھا۔
دراین اثناء امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ الجولانی رژیم کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔
آپ کا تبصرہ