مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی ممالک کی جانب سے صہیونی حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں کے بارے میں ان کی خاموشی کو تاریخی لحاظ سے جانب کھڑے ہونے کے مترادف قرار دیا ہے۔
اسماعیلی بقائی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کی جانب سے اسرائیلی حکام کے وارنٹ گرفتاری عالمی سطح پر غزہ میں نسل کشی، جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم پر شدید غم و غصے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے یورپی ممالک کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا صہیونی حکومت کو خوش کرنے کے لیے یورپ نے اپنی اخلاقی ساکھ داؤ پر لگا دی ہے اور وہ تاریخ کے ایک فیصلہ کن لمحے میں غلط سمت کا انتخاب کر رہا ہے۔
ایرانی ترجمان کے مطابق یہ درحقیقت قانون کی حکمرانی کی توہین اور عدالت و انصاف کی پامالی ہے، جس کے مہلک نتائج نہ صرف معصوم فلسطینیوں بلکہ پوری انسانیت کو بھگتنا ہوں گے۔
آپ کا تبصرہ