مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عربی ویب سائٹ العہد نے خبر دی ہے کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے رہنما اسماعیل رضوان نے جنین بٹالین سے تعلق رکھنے والے دو فلسطینی نوجوانوں "محمد السعدی" اور "نعیم الزبیدی" کی شہادت پر ردعمل میں کہا کہ میں جنین کے بہادر عوام کا ان کی روز بروز بڑھتی ہوئی مزاحمت پر مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ جو القدس، مسجد اقصیٰ اور پورے فلسطین کا دفاع کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہیدوں کے خون کو کبھی رایگاں ہونے نہیں جائے گا اور قابض صہیونیوں کے خلاف مزاحمت اور تصادم کو تیز کرنے کا سبب بنے گا۔ جنین میں صہیونیوں کا جرم بھی بغیر جواب نہیں رہے گا۔
اسماعیل رضوان نے فلسطینی عوام کا شکریہ ادا کیا جو ہمیشہ مزاحمت کے آپشن کے حامی رہے ہیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ مقاومتی قوتیں اس جرم کا اپنے مناسب انداز میں جواب دیں گی۔
انہوں نے اس واقعے کے بعد صہیونی قبضے کے خلاف جد و جہد اور مزاحمت کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ آج جمعرات کی صبح جب صہیونی افواج نے جنین کیمپ (مغربی کنارے کے شمال میں) پر حملہ کیا تو فلسطینی نوجوان مزاحمتی اہلکاروں نےان کے ساتھ مسلح مقابلہ کیا۔ شدید جھڑپوں کے بعد جنین بٹالین کے ایک کمانڈر "محمد ایمن السعدی" (26 سال) اور ایک کارکن "نعیم جمال الزبیدی" (27 سال) شہید ہو گئے۔
آپ کا تبصرہ