3 دسمبر، 2022، 6:56 PM

غاصب صہیونی فوجی کی نہتے فلسطینی نوجوان پر سر عام فائرنگ کے مناظر + ویڈیو

غاصب صہیونی فوجی کی نہتے فلسطینی نوجوان پر سر عام فائرنگ کے مناظر + ویڈیو

فلسطینی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی افواج کے خلاف مزاحمت کو تیز کرنے کے حوالے سے مقاومتی گروپ عرین الاسود کے بیان کے بعد مغربی کنارے میں غاصب افواج کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے۔

مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، فلسطینی قدس الاخباریہ ویب سائٹ نے خبر دی ہے کہ مقاومتی گروہوں نے عرین الاسود کے بیان کے بعد صبح سے نابلس اور جنین میں صہیونی افواج کے خلاف متعدد مسلح کاروائیاں کی ہیں۔

گذشتہ روز نابلس میں نوجوان فلسطینی شہید "عمار مفلح" پر سڑک کے بیچوں بیچ سر عام فائرنگ کے بعد مقاومتی گروپ عرین الاسود نے فلسطینیوں کے لیے دستیاب تمام ذرائع کے ذریعے صہیونی فوج کے خلاف کاروائیوں کو بڑھانے پر زور دیا تھا۔

دوسری جانب فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے ہاتھوں نابلس میں ایک فلسطینی نوجوان "عمار مفلح" پر سر عام فائرنگ کر کے شہید کرنے کے مناظر کی فوٹیج منتشر کیے ہیں۔ ان فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی نوجوان نہتے ہاتھوں سے اپنا دفاع کر رہا ہے جبکہ اس دوران ایک صہیونی فوجی نے بالک نزدیک سے اس پر چار گولیاں فائر کیں:

دریں اثنا، فلسطینی ذرائع نے حوارہ کے علاقے (نابلس کے جنوب) میں اس نوجوان فلسطینی کی سڑک پر  سر عام شہادت کے بعد نابلس میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
 

News ID 1913488

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha