22 نومبر، 2022، 4:22 PM

اگلے 48 گھنٹے میں نئے آرمی چیف کا تقرر ہوگا، پاکستانی وزیر دفاع

 اگلے 48 گھنٹے میں نئے آرمی چیف کا تقرر ہوگا، پاکستانی وزیر دفاع

پاکستانی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیا ہے کہ خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ اگلے 48 گھنٹوں میں آرمی چیف کی تقرری کا کام ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینیئر افسران کے نام آجائیں گے، ہم نام وزیراعظم کے حوالے کردیں گے اور وہ فیصلہ کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ سینیئرفوجی افسران کا نام بھیجنے کا استحقاق جی ایچ کیوکا ہے، سول ملٹری تعلقات میں قطعی کوئی تناؤ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنرل باجوہ نوازشریف کا احترام کرتے ہیں۔

News Code 1913302

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha