مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس حوالے سے سمری وزیراعظم ہاؤس ابھی تک موصول نہیں ہوئی، کل یا پرسوں تک آرمی چیف کے تقرر کی سمری آجائے گی، سمری وزارت دفاع سے آئندہ ایک دو روز میں بھجوا دی جائے گی۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کے تقرر پر کوئی ڈیڈ لاک نہیں ہے، جب سینئر ترین ناموں پر مشتمل سمری آئے گی تو ناموں پر بحث ہوگی۔
انہوں نے اس حوالے سے میڈیا میں چلنے والی خبروں، قیاس آرائیوں اور افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ سینئرموسٹ 5 یا 6 افسران کے نام آئیں گے ان ہی میں سے فائنل ہوجائےگا، اس حوالے سے فی الحال تا حال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع نے کہا کہ پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پہ تقرر کا عمل آج شروع ہو چکا جو جلد تمام تر آئینی تقاضوں کے مطابق مکمل کرلیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ