مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غیر ملکی ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ کابل کے محکمہ پولیس کے ترجمان خالد زدران نے صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے ایک دھماکے میں کم از کم 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ پروان کے علاقے میں ایک کار میں نصب کیا گیا بم دھماکہ ہوا اور اس میں آگ لگ گئی۔
زدران نے کہا کہ سیکورٹی ٹیمیں دھماکے کی جگہ بھیجی جا چکی ہیں جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ابھی تک کسی گروہ یا فرد نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
آپ کا تبصرہ