16 نومبر، 2022، 9:14 AM

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو

پاکستان اور ایران کے وزرائے خارجہ نے ایک ٹیلی فونک گفتگو کے دوران تازہ ترین دو طرفہ تعلقات کی صورتحال اور عالمی حالات کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے اپنے پاکستانی ہم منصب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ایک ٹیلی فونک گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے پاک ایران دو طرفہ تعلقات کی تازہ ترین صورتحال اور عالمی حالات کے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ 

ایرانی وزیر خارجہ نے شاہ چراغ حملے کی مذمت کے حوالے سے پاکستانی موقف پر ان کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سیلاب سے پیدا ہونے والی حالیہ صورتحال پر ایک مرتبہ پھر افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ 

انہوں نے اس ضمن میں پاکستانی حکومت اور عوام کے درد و رنج کو مٹانے کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی جانب سے ہر ممکن تعاون پر آمادگی کا اظہار کیا۔ 

حسین امیر عبداللہیان نے دونوں ملکوں کے فروغ پاتے تعلقات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور افغانستان کے حوالے سے اور خاص طور پر افغان پناہ گزینوں کے مسئلے کے حل کے لیے دونوں ملکوں کے تعاون کو زیادہ سے زیادہ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ 

پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی ایران اور پاکستان کے تعلقات کو دوستانہ اور تاریخی قرار دیا اور دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور میں اس باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت کسی بھی قسم کے شدت پسندانہ اور دہشتگردانہ اقدامات کی مخالفت کرتی ہے۔ 

News Code 1913179

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha