15 نومبر، 2022، 10:49 AM

یورپی یونین اور برطانیہ کی مداخلت پر ایران کی شدید مذمت 

یورپی یونین اور برطانیہ کی مداخلت پر ایران کی شدید مذمت 

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے ایرانی شہریوں اور اداروں پر پابندی کو مکمل طور پر غیر قانونی اور مداخلت پر مبنی اقدام قرار دیا اور اس کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا۔ 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنعانی نے یورپی یونین اور برطانیہ کی جانب سے لگائی گئی حالیہ پابندیوں پر اپنے رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بے بنیاد اقدام کو غیر قانونی اور مداخلت پسندانہ قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اس کی شدید مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بظاہر پابندی عائد کرنے کی عادت نے یورپی فریق سے عقلانیت اور سنجیدگی کو چھین لیا ہے اور اس غلط رویے کی بنیاد پر یہ یورپ ہے جو اپنے ہاتھوں سے باہمی تعاون کے دائرے کو محدود کر رہا ہے۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اپنی قومی طاقت اور اپنے منفرد تجربات کے بل بوتے پر اس قسم کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر جوابی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم گذشتہ کی طرح اس قسم کے بیہودہ اور غیر تعمیری اقدامات کا موثر جواب اپنے قومی وقار اور مفادات کو مد نظر رکھ کر ہوشمندی اور قوت کے ساتھ دیں گے۔ 

News ID 1913165

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha